سپر ماڈل نومی کیمبل بچوں کی خواہشمند

بدھ 9 مارچ 2016 14:30

سپر ماڈل نومی کیمبل بچوں کی خواہشمند

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سپر ماڈل نومی کیمبل کا کہنا ہے ان کی شدید خواہش ہے کہ ان کے اپنے بچے ہوں۔ فیمیل فرسٹ کی رپورٹ کے مطابق 45سالہ کنواری ماڈل کا کہنا ہے کہ انھوں نے تاحال یہ نہیں سوچا کہ وہ کس طرح بچے پیدا کر سکتی ہیں کیونکہ شادی کا فی الحال انکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل نے بتایا چونکہ انکی والدہ نے والد کے بغیر اکیلے انکی پرورش کی ہے اور خود بھی سمجھتی ہیں کہ وہ بطور سنگل پیرنٹ اپنے بچوں کی پرورش بہتر انداز میں کر سکتی ہیں۔

نومی کیمبل نے کہا کہ ابھی انھوں نے صرف سوچا ہے کہ انھیں بچے پیدا کر لینے چاہییں کیونکہ انکے ملنے والوں کا خیال ہے کہ وہ بہت اچھی ماں ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم ابھی انھیں اس معاملے پر مزید غور کر نے کی ضرورت ہے۔ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی دیکھا دیکھی کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتیں لیکن وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں کہ وہ بچے کس طرح پیدا کریں