سیف علی خان کو چھوڑ کر ارجن کپور سے شادی کر لوں گی ‘ کرینہ کپور

بدھ 9 مارچ 2016 14:27

سیف علی خان کو چھوڑ کر ارجن کپور سے شادی کر لوں گی ‘ کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آجکل ساتھی اداکار ارجن کپور کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم ”کی اینڈ کا“کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ آر بالکی کی کی اینڈ کا میں کرینہ کپور ایک بزنس وومین جبکہ ارجن کپور ایک ایسے شوہر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو ہر وقت بیوی کی خدمت کرنے میں مصروف رہتا ہے۔

(جاری ہے)

حال میں فلم کی تشھیر ی مہم کے دوران کرینہ کپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اچانک کہا کہ ارجن کپورجتنا مزے دار کھانا بناتے ہیں ان کا خیال ہے شوہر سیف علی خان کو چھوڑ کر ارجن کپور سے شادی کر لیں۔کرینہ اور سیف علی خان کے پرستار دل تھام کر بیٹھیں اداکارہ نے چھوٹے نواب سے کسی ناراضی کی بنا پر نہیں بلکہ مذاقاً ایسا بیان دیا ہے۔آر بالکی کی ”کی اینڈ کا“میں میگا سٹار امیتابھ بچن اور اہلیہ جیابچن میں خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔ کرینہ کپور اور ارجن کپور کی ”کی اینڈ کا“یکم اپریل کے روز ملک بھر کے سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :