ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

بدھ 9 مارچ 2016 14:27

پشاور۔09 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء ) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر اہتمام خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں مسلیانوکلے‘ حاجی شاجی سرور کلے ‘ ملاگوری اور ای ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل میں نیشنل پروگرام فارکنٹرول آف بلائنڈنس کی جانب سے 3 روزہ فری آئی کیمپ منعقد کیاگیا جس کا مقصد نابینا پن کا تدارک کرناہے‘ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں آئی ٹیکنیشن اور معاون سٹاف نے شرکت کی‘ کیمپ میں تقریباً 641مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا ‘12آپریشن کیے گئے اور 80مریضوں کو مفت عینکیں دی گئیں ‘مقامی لوگوں نے ڈائریکٹرہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر ظفر حسین اور کنٹرول آف بلائنڈنس پروگرام کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیااور آئندہ بھی ایسے کیمپوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :