لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل پاکستان کی تاریخ میں اہم کارنامہ ہے ،رانا بابرحسین

بدھ 9 مارچ 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل پاکستان کی تاریخ میں اہم کارنامہ ہے اور ایسے انقلابی اقدامات اور منصوبوں سے پاکستان نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ اپنا کھویا ہوا مقام بھی ضرور حاصل کر ے گا۔ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی طرح باقی فرسودہ نظام کو بھی تیزی سے بدل رہے ہیں اور ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے تاریخ ساز اور انقلابی منصوبے کی تکمیل سے پنجاب بھر کی 143 تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز نے خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے اور اس پراجیکٹ کے تحت 23 ہزار دیہات کی اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کی گئی ہے۔ اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کے جدید نظام سے غیرمنقولہ جائیدادو ں کے معاملات میں ہونے والی قتل و غارت، خاندانی دشمنیوں، بے جا مقدمہ بازی، کرپشن اور بدعنوانیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو پٹواری کلچر سے نجات ملے گی اور اس نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اسمبلی میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت بدل بھی جائے تو یہ نظام چلتا رہے گا۔ گزشتہ دور آمریت میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے میں قوم کے کروڑوں روپے ڈبو دیئے گئے اور اسی طرح کے بعض کرپشن کے گھمبیر سکینڈل بھی سامنے آئے ۔

متعلقہ عنوان :