شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے لاہور پہنچایا گیا

بدھ 9 مارچ 2016 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے لاہور پہنچایا گیا ، لاہور آئیر پورٹ پر انکے اہل خانہ نے استقبال کیا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو چار سال چھ ماہ بارہ دن بعد بازیاب کرانے کے بعدسخت سکیورٹی حصار میں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچا دیا گیا ہے ،لاہور آئیر پورٹ پر شہباز تاثیر کے اہل خانہ نے انکا استقبال کیا جہاں سب سے پہلے انکی والدہ آمنہ تاثیر نے انہیں گلے لگایا اور باری باری کرکے انکی دیگر اہل خانہ سے ملاقات ہوئی،شہباز تاثیر کو سخت سکیورٹی حصار اور بلٹ پروف گاڑی میں ائیر پورٹ سے گھر منتقل کیاگیا ، شہباز تاثیر کی رہائشگاہ کے اطراف کے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں اور انکے گھر کے چاروں اطراف اور اندر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ، واضح رہے کہ شہبازتاثیر کو اْن کے والد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے7ماہ22دن بعدلاہور سے اغواکیاگیا، تھا اور منگل کے روز انہیں بلوچستان کے علاقے کچلاک سے سکیورٹی فورسز نے انہیں 4 سال6 ماہ 12 دن بعد بازیاب کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :