کراچی ‘انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پر مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کردی

ملزمان نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیاِ، عدالت نے شواہد اور گواہان کو طلب کر لیا

بدھ 9 مارچ 2016 14:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پر مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو مختلف مقدمات میں نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے 26 کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے عبید کے ٹو، نادر شاہ، فیصل موٹا اور فرحان سمیت متحدہ کے 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیاِ، عدالت نے شواہد اور گواہان کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ 2011 کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا تھا ‘ملزمان پر قتل ‘ اقدام قتل ‘ دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں ‘ان میں سے عبید کے ٹو پر قتل نادر شاہ فیصل موٹا اور فرحان پر قتل، اقدام قتل اور پولیس کے ساتھ مقابلے کے مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :