پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس 12مارچ کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب

بدھ 9 مارچ 2016 14:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پنجاب بھر کی 14انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس 12مارچ کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کرلیا گیا ۔ پنجاب بھر کی تمام یعنی 14انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کے اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ججز کے علاوہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر اور خصوصی عدالتوں کے پراسکیوٹرز ، آئی جی پنجاب ، انویسٹی گیشن افسران اور تمام اضلاع کے آر پی اوز شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں ججز کی کارکردگی ، سنگین نوعیت کے کیسز ، کے علاوہ لاہور اجلاس میں سنگین نوعیت کے کیسز اور عدالتوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ اجلاس میں پنجاب کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیگی ۔