ہم شہر کے معاملات فکس کرنے چلے تھے لیکن ہمیں فکس کیاجارہا ہے،عالمگیر خان

بدھ 9 مارچ 2016 14:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ ہم شہر کے معاملات فکس کرنے چلے تھے لیکن ہمیں فکس کیاجارہا ہے، بہت جلد درخت لگاوٴ بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی مہم کا آغاز گٹر کے ڈھکن لگانے سے ہوا جس کے بعد درخت لگاوٴمہم بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتوں میں شہر کی ترقی کے لیے مقابلہ ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں گٹر کے ڈھکن لگانے کا اعلان کیا لیکن تاحال کچھ نہیں ہوا۔ شہر کے معاملات فکس کرنے چلے تھے لیکن ہمیں فکس کیاجارہا ہے اور اسی لیے میں نے ایک رات جیل کی ہوابھی کھائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مصطفیٰ کمال سے ملاقات ہوئی تو صرف اس وجہ سے کریں گے کہ ان کے تجربے سے فائدہ حاصل کیا جائے۔