مریم نواز کی صاحبزادی نے لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر لی

بدھ 9 مارچ 2016 14:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساء نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے ٹوئٹ میں بیٹی کی کامیابی پر اہلخانہ کو مبارکباد دیتے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہوں، خواتین کے عالمی دن پر بیٹی کی کامیابی سے بڑی خوشخبری کیا ہو گی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :