خیبرپختونخوا کے میں احتساب کمیشن کے قوانین میں ترمیم، جاری کیسوں پر کام ٹھپ ہو گیا

احتساب کمیشن کے ترمیمی قانون میں نظر ثانی کیلئے مشاورت جاری ،احتساب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے،ترجمان

بدھ 9 مارچ 2016 14:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) احتساب کمیشن کے قانون میں ترمیم کے بعد سے خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب کمیشن کے قانون میں ترمیم کے بعد سے جاری کیسوں پر پیش رفت رک گئی،کئی مشکلات ہونے کے باعث 90 انکوائریاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کے پی کے حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے کہا کہ احتساب کمیشن کے ترمیمی قانون میں نظر ثانی کیلئے مشاورت جاری ہے اور احتساب کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن کے قانون میں ترمیم کے بعد کے پی کے میں احتساب کمیشن کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا۔ ترجمان کے پی کے مشتاق غنی نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد کئی مشکلات کا سامنا رہا اور نوے انکوائریاں ٹھپ ہو کر رہ گئی تھیں۔ مشتاق غنی نے کہا کہ احتساب کمیشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حامد خان قانون میں موجودہ خامیوں کا شق وار جائزہ لے رہے ہیں ۔ حامد خان کے پی کے میں احتساب کمیشن کے سربراہ تھے جنہوں نے قانون میں ترمیم کے بعد احتجاجاً استعفیٰ دیدیا تھا۔

متعلقہ عنوان :