پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی کا ایوان بالا میں آزاد پوزیشن کی حیثیت سے نشستیں آلاٹ کرنے کامطالبہ

اپوزیشن والی سائیڈ پر نشستیں الاٹ کی جائیں ،سینیٹر عثمان کاکڑ

بدھ 9 مارچ 2016 13:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عثمان کاکڑ نے ایوان بالا میں آزاد پوزیشن کی حیثیت سے نشستیں آلاٹ کرنے کامطالبہ کر دیا ہے،ہمیں اپوزیشن والی سائیڈ پر نشستیں الاٹ کی جائیں ایوان بالا میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاہم نے کئی بار چیرمین سینٹ کو کہا ہے کہ ہمیں آزاد اپوزیشن کے تحت ایوان بالا میں نشستیں الاٹ کی جائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین اور قانون نے اپنے مسائل پر بولنے کا حق دیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی گورنری ہمیں کسی خیرات میں نہیں ملی ہے دھرنے کے وقت پارلیمنٹ کے وقار اور تحفظ کی خاطر ہم حکومت کے ساتھ کھڑے تھے انہوں نے کہاکہ درباری ڈائری لکھنے والے صحافت کی آزادی سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اس موقع پر سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ وزیر داخلہ نے گذشتہ روز تقریرمیں غلط بیانی کی ہے انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت شمالی وزیر ستان میں اپریشن کے خلاف تھی پیپلز پارٹی کے دور میں کافی علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ حقائق کے منافی باتیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :