سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جانب سے ریمارکس پر ایوان میں قہقہ

بدھ 9 مارچ 2016 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں ریمارکس پر ایوان میں قہقے گونج اٹھے لیکن قائم مقام چیئرمین عبدالغفور حیدری نے ریمارکس کارروائی سے حذف کروا دیئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے بار بار امریکہ سے واپس آنے کا کہنے پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ امریکہ سے واپس آ کر آپ سینیٹر بنے ہیں یہ اعزاز کی بات ہے وگرنہ اپ کونسے ٹیکساس میں گورنر لگے ہوئے تھے یا اپنا کاروبار کرتے تھے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جانب سے ریمارکس پر ایوان میں قہقہ گونج اٹھے ۔

قائم مقام چیئرمین نے مشاہد اللہ خان کے ریمارکس کارروائی سے حذف کروا دیئے ۔