والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدھ 9 مارچ 2016 13:33

قصور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء ) چھانگامانگا کے نواح واں کھارا میں والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واں کھارا کے رہائشئی محمدرفیق کی بیٹی کائنات بی بی چند روز قبل گھر سے بھاگ گئی تھی جو تھوڑے دن گھر سے باہر گزارنے کے بعد واپس لوٹ آئی۔کائنات بی بی کی اس حرکت پر اس کے والدین اس سے شدید ناراض تھے اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :