شاہ رخ خان نے ”فین“کو ٹویٹر پر ملازمت کی پیشکش کر دی
بدھ 9 مارچ 2016 13:20
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فین “کی تشھیر میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے ایک پرستار کو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ملازمت کی پیشکش کر کے اس کا دیرینہ خواب پورا کر دیا۔سپر سٹار کے پرستارکی طرف سے اتوار کے روز انکی فلم فین کا خصوصی طور پر تیار کیا جانے والاٹریلر ٹویٹر پر شیئر کیاگیا۔
پرستارجیمنی کی طرف سے مذکورہ ٹریلر اپنی سالگرہ کے موقع پر شیئر کیا گیا اور اپنے سپر ہیرو سے درخواست کی گئی کہ وہ اس ٹریلر کو لازماً دیکھیں۔جیمنی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اس نے شاہ رخ خان کی ریڈ چلی پروڈکشن کمپنی سے متاثر ہو کر ہی ویڑول افیکٹس پر کام کرنا سیکھا ہے۔(جاری ہے)
اس کا کہنا تھ اکہ اس نے مذکورہ ٹریلر کی تیاری کیلئے 60گھنٹے صرف کیے ہیں۔
بعد از جب50سالہ اداکار نے اپنے پرستار کی یہ کاوش دیکھی تو جھٹ اسے اپنی پروڈکشن کمپنی میں ملازمت کی پیشکش کر دی۔دوسری جانب سے پرستار نے شاہ رخ خان کی پیشکش کے بعد پیغام شیئر کیا کہ سپر ہیرو کے لئے کام کرنا اسکی خوش قسمتی ہوگی۔واضح رہے سپر سٹار کی فلم فین بھی ہیرو اور پرستار کے درمیان قائم رشتے پر مبنی فلم ہے۔شاہ رخ خان کی فین 15اپریل کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گیمزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.