ممبئی‘مادھوری نے متعارف کرائے زیورات کے نفیس شاہکار

بدھ 9 مارچ 2016 13:17

ممبئی‘مادھوری نے متعارف کرائے زیورات کے نفیس شاہکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے متعارف کرادی ہے اپنی جیولری لائن جس کی تقریب ممبئی ہوئی ،اس ایوینٹ میں بالی وڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔مادھوری ڈکشٹ فلموں میں کلاسیکل زیورات کا استعمال کرتی رہی ہیں جو صنف نازک میں مقبول ہوتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹائم لیس بیوٹی جیسے زیورات اب ان کی پرستار بھی زیب تن کرسکتی ہیں۔اسی لیے ممبئی میں یہ جیولری لائن متعارف کرائی گئی ہے جس میں مادھوری نے خاص طور پر شرکت کی۔چاہنے والوں نے تو اداکارہ کو گھیر لیا جبکہ مادھوری ڈکشٹ کے چہرے سے بھی خوشی چھلک رہی تھی۔مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ان زیورات کی تیاری میں انہوں نے اپنی پسند کے ساتھ ساتھ پرستاروں کی پسند کا بھی خاص خیال رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :