گوادر بندرگاہ بننے کے بعد مال بردار بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا میں جواب

بدھ 9 مارچ 2016 12:50

اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء)وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مال بردار بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ مال بردار بحری جہاز جب پرانے ہو جاتے ہیں تو ان کا خرچ بہت بڑھ جاتا ہے۔ پی این ایس سی بیڑا 9 بحری جہازوں پر مشتمل ہے۔ جن میں پانچ بڑے بحری جہاز اور چار فرامیکس ٹینکرز شامل ہیں۔ گوادر کی نئی بندرگاہ بننے سے مزید ٹینکروں اور بحری جہازوں کی ضرورت ہوگی۔ اس لئے مال بردار بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔