لاہور : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کوئٹہ سے لاہور پہنچ گئے ،شہباز تاثیر کی لاہور ائیر پورٹ پر اہل خانہ سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 12:48

لاہور : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کوئٹہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کا طیارہ لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔ 2011 میں اغوا کیے گئے شہباز تاثیر آج قریباً ساڑھے چار سال کے عرصہ کے بعد اپنے گھر جائیں گے۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر تاثیر فیملی نے شہباز تاثیر کا پُر تپاک استقبال کیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی طیارے میں شہباز تاثیر کے ساتھ انٹیلی جنس حکام بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ پہنچا دیا گیا ہے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاہور ائیر پورٹ پر شہباز تاثیرکی ان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی ہوئی۔ دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سلمان تاثیر کے گھر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔