کراچی ،غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے5 نادرا اہلکار گرفتار

بدھ 9 مارچ 2016 12:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) ایف آئی اے نے غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے دو خواتین سمیت 5 نادرا اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے جاوید اکبر ریاض کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں نادرا خیابان اتحاد کیوسک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز گل خاور، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقل شکور، ڈیٹا انٹری افسر صوفیہ پروین اور ڈیٹا انٹری افسررضیہ سعید شامل ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے ازبک اور افغانیوں کو قومی شناختی کارڈ بناکردیئے، جعلی شناختی کارڈ بنوانے والوں میں ایک ازبک خاتون گرفتار بھی کی گئی جبکہ ایک سابقہ یوسی ناظم بھی اس سلسلے میں گرفتار ہوا جس نے ان غیر ملکیوں کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :