انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس 12 مارچ کو ہوگا

بدھ 9 مارچ 2016 12:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) پنجاب بھر کی 14 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس 12 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کرلیا گیا۔ پنجاب بھر کی تمام یعنی 14 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کے اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ججز کے علاوہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر اور خصوصی عدالتوں کے پراسکیوٹرز ، آئی جی پنجاب ، انویسٹی گیشن افسران اور تمام اضلاع کے آر پی اوز شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ججز کی کارکردگی ، سنگین نوعیت کے کیسز ، کے علاوہ لاہور اجلاس میں سنگین نوعیت کے کیسز اور عدالتوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ اجلاس میں پنجاب کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :