آئی فون خریدنے کا جنون، سفاک باپ نے اپنی 18 دن کی بیٹی کو فروخت کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 12:31

آئی فون خریدنے کا جنون، سفاک باپ نے اپنی 18 دن کی بیٹی کو فروخت کر دیا

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء): اسمارٹ فون رکھنے کا شوق تو ہر کسی کو ہے ، کوئی اسمارٹ فون خریدنے کے لیے پیسے جمع کرتا ہے تو کسی کو تحفے میں بغیر محنت کیے ہی سمارٹ فون مل جاتا ہے۔ لیکن چین کے رہائشی ایک سفاک شخص نے آئی فون لینے کے جنون میں اپنی 18 دن کی بچی ہی کو بیچ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سفاک باپ نے آئی فون خریدنے کے لیے اپنی 18 دن کی بچی کو فروخت کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مذکورہ شخص کو ایک گاہک ملا جس نے اس کی 18 دن کی بچی کو 2 ہزار 5 سو پاؤنڈز کے عوض خرید لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم موٹر بائیک اور ایک آئی فون خریدنے کا خواہشمند تھا جس پر اس نے یہ اقدام اٹھایا۔ تاہم کیس عدالت میں جانے پر ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔