این جی او بنانے کا بنیادی مقصد غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا ہے ‘ مہرین سید

بدھ 9 مارچ 2016 12:30

این جی او بنانے کا بنیادی مقصد غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا ہے ‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء ) معروف ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ میرا این جی او بنانے کا بنیادی مقصد غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا ہے کیونکہ اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے دوسروں کے لئے جینا عبادت سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری فلاحی تنظیم کے تحت مستحق اور غریب خواتین کو سلائی کڑھائی ، بیوٹیشن سمیت دیگر ہنر کی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ بھی باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں ۔ مہرین سید نے کہا کہ میری طرح دیگر فنکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد کو بھی چاہیے کہ وہ فلاحی کاموں پر پھرپورہ توجہ دیں تاکہ نادار افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :