عوام کو گھٹن زدہ ماحول سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے ‘ سارا رضا خان

بدھ 9 مارچ 2016 12:28

عوام کو گھٹن زدہ ماحول سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) نامور گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ عوام کو گھٹن زدہ ماحول سے چھٹکارہ دلانے کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں ، حکومت وقت اور ثقافتی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ پورے ملک میں بڑے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کریں تاکہ عوام کے ساتھ فن اور فنکار کو بھی پرموٹ کیا جا سکے ۔