میری فنی زندگی کی دوسری فلم ” یلغار “ کا 75فیصد کام مکمل ہو چکا ‘ عظمیٰ خان

بدھ 9 مارچ 2016 12:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) اداکارہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ میری فنی زندگی کی دوسری فلم ” یلغار “ کا 75فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بن جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری پہلی فلم ” وار “ تھی جس میں فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شان کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ کام کر کے خوشگوار تجربہ ہوا ۔ اب میری دوسری فلم ” یلغار “ میں اداکار احمد بٹ میرے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم ” یلغار “ 75فیصد مکمل ہو چکی ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ فلم ” وار “ کی طرح یہ فلم ” یلغار “ بھی شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔