اداکارہ صائمہ خان کی تھیٹر پر واپسی پھر التواء کا شکار ہو گئی

بدھ 9 مارچ 2016 12:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) اداکارہ صائمہ خان کی تھیٹر پر واپسی پھر التواء کا شکار ہو گئی ، ایک سال بعد محفل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کی حامی بھرنے کے بعد عین وقت پر کام کرنے سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ صائمہ خان ایک سال کے وقفے کے بعد دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے لئے سرگرم ہونے لگی تھیں اور اس حوالے سے ان کو محفل تھیٹر میں کل (جمعہ )سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ” نو انٹری “ میں کاسٹ کیا گیا تھا جس کے لئے انہوں نے حامی بھی بھر لی تھی مگر گزشتہ شب اداکارہ صائمہ خان نے ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد ان کی تھیٹر ر واپسی پھر التواء کا شکار ہو گئی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب محفل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” نو انٹری “ کل ( جمعہ ) سے شیڈول کے مطابق شروع ہو گا جس کی کاسٹ میں زاا اکبر ، سردار کمال ، اکرم اداس ، عمران شوکی ، عامر سوہنا ، سنہری خان ، پریا خان ، اشرف راہی اور طاہر نوشاد شامل ہیں ۔ڈرامے کی تحریر و ہدایات اظہر ملک ، تنویر خان اور ایسوسی ایٹ اشفاق چوہدری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :