سابق سٹی ناظم مصطفی کمال براہ راست پروگرام میں مائیک پھینک کر چلے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک لائیو پروگرام میں میزبان نے مصطفی کمال سے گفتگو میں کہا کہ آپ کے مخالفین کہتے ہیں کہ تمام میڈیا ٹرائل اور تمام ریاستی جبر کے باوجود الطاف حسین ان کے غیر متنازعہ لیڈر ہے ، حید رآباد اور کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام اینکر نے کہا کہ یہ سننے میں آ رہا ہے کہ مصطفی کمال فوج کے کہنے پر یہ سب کر کے مہاجرین کے حقوق کے لیے جد وجہد کرنے والوں کی پیٹھ میں چھُرا گھونپ رہے ہیں جس مصطفی کمال لائیو پروگرام کے دوران شو سے اُٹھ کر چلتے بنے ۔

مصطفی کمال کے جانے کے بعد پاکستان کے معروف صحافی عارف نظامی نے اپنے ساتھی میزبان سے کہا کہ آپ اس قسم کے سوالات کر کے ان کی پتلون اتارنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر وہ جواب دئے بغیر ہی چلے گئے۔ مصطفی کمال کی شو چھوڑ کر جانے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :