خواتین سے متعلقہ مسائل کو مثبت طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ثمینہ پیرزادہ

بدھ 9 مارچ 2016 12:24

خواتین سے متعلقہ مسائل کو مثبت طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ثمینہ ..

کراچی۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین سے متعلقہ مسائل کو مثبت طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہمارے معاشرے میں خواتین سے متعلقہ مسائل کو اپنی ذمہ داری کے ساتھ مثبت طور پر اجاگر کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل بارے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین سے متعلقہ نشاندہی کردہ معاملات کو بغیر مطالبے کے ان کا حق سمجھ کر انہیں عزت دیتے ہوئے انہیں بر وقت حل کرے۔