لاہور کی صارف عدالت نے پی آئی اے سے ایک کروڑ روپے ہرجانے کی وصولی کے لئے دائر درخواست پر ایم ڈی پی آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 مارچ 2016 12:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) لاہور کی صارف عدالت کے جج طاہر نواز خان نے کیس کی سماعت کی۔مقامی شہری محمد ہشام کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے پاس پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے چھ سوستاون کی کنفرم ٹکٹ تھی۔ پی آئی اے سٹاف نے ان کے موکل کو اسلام آباد سے لاہور آنیوالی فلائٹ سےآف لوڈ کردیا۔ طیارے میں پی آئی اے کے افسر کو سوار کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے سٹاف نے ان کے موکل کو زدو کوب بھی کیا۔ ایسا کرنا ناصرف صارف ایکٹ بلکہ پی آئی اے کسٹمر سروس رولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خلاف قانون آف لوڈ کرنے پر پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔پی آئی کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو چھ اپریل کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :