لاہور ہائیکورٹ نے بچی اغوا کیس میں پولیس کو سات سالہ مغوی بچی بازیاب کرا کے سترہ مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔۔۔۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 مارچ 2016 12:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کے روبرو درخواست گزار مختار احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی سات سالہ بیٹی کو اغوا ہوئے کئی ماہ گزر چکے مگر پولیس اس کی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی، درخواست گزار نے کہا کہ مقامی پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے جبکہ اوکاڑہ کے سیاستدان بھی ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جس پر عدالت نے ڈی پی منڈی بہاؤالدین اور ڈی پی او اوکاڑہ کو بچی بازیاب کرا کے سترہ مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔۔۔۔