وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات

ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 12:09

وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے معاملے پربات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت بھیجی گئی پاکستانی سکیورٹی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی۔علاوہ ازیں ملاقات میں ملکی سلامتی اور علاقائی سکیورٹی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔