راولپنڈی: شہباز تاثیر کوئٹہ سے لاہور کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 11:57

راولپنڈی: شہباز تاثیر کوئٹہ سے لاہور کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کوئٹہ سے لاہور کے لیے بذریعہ خصوصی طیارہ روانہ ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہباز تاثیر خصوصی طیارے کے ذرہعے کوئٹہ سے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہباز تاثیر کے اہل خانہ ان کو لینے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ شہباز تاثیر کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو گذشتہ روز حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے چار سال بعد بازیاب کروایا تھا۔