مشکلات تب آتی ہیں جب آپ غیر حقیقی توقعات رکھیں،فواد خان

بدھ 9 مارچ 2016 11:45

مشکلات تب آتی ہیں جب آپ غیر حقیقی توقعات رکھیں،فواد خان

ممبئی ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) باکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اداکاری کی عالمی سطح پر شناخت ہو۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فواد خان جو بالی وڈ کی فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئیں گے سے پوچھا گیا کہ وہ بالی وڈ میں کام کرنا ان کے لئے کتنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

اس پر انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ محسوس کریں کہ یہ اتنا مشکل نہیں ہو گا تو یہ آپ کے لئے مشکل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مشکلات تب آتی ہیں جب آپ غیر حقیقی توقعات رکھیں۔فواد خان نے کہا کہ زندگی میں ہر کوئی آگے بڑھنا چاہتا ہے اور اس کے لئے وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ بالی وڈ بھی ایک بڑی صنعت ہے تاہم وہ اپنی شناخت عالمی سطح پر بنانا چاہتے ہیں۔