سنی دیول منجھا ہوا اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین ہدایتکار بھی ہے،ہیما مالنی

بدھ 9 مارچ 2016 11:45

سنی دیول منجھا ہوا اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین ہدایتکار بھی ہے،ہیما ..

ممبئی ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) بالی وڈ کی ڈریم گرل کہلائے جانے والی اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ سنی دیول ایک منجھا اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین ہدایتکار بھی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیما مالنی نے کہا ہے کہ سنی دیول ایک منجھا اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین ہدایتکار بھی ہے اور انہیں اپنے( سوتیلے)بیٹے کی قابلیت پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے کہنا چاہتی ہیں کہ وہ سنی دیول کی تخلیق کو لازما دیکھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت کیلاش کھیر کے ساتھ ان کی البم عشق انوکھا میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکاری کا بہت شوق تھا اسی وجہ سے میں نے اس میدان میں قدم رکھا ہے، ہیما نے مزید کہنا کہ میں بجھن کی البم ریلیز کر رہی ہوں