اسلحہ برآمدگی کیس میں ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پر فرد جرم عائد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 11:42

اسلحہ برآمدگی کیس میں ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پر فرد جرم عائد

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

ملزموں میں فیصل موٹا ، عبید کے ٹو ، عامر سر پھٹا اور دیگر شامل ہیں۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ ملزمان کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :