وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سعودی عرب جائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 11:42

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سعودی عرب جائیں ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سعودی عرب جائیں گے ،سعودی عرب میں جاری خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقوں رعد الشمال کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے جہاں ”رعد الشمال “ مشقوں کا مشاہدہ اور اختتامی تقریب میںشرکت کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں جاری مشقیں دیکھیں گے، فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت 21ممالک حصہ لے رہے ہیں۔