ایم کیو ایم کے 26 کارکنا ن پر اسلحہ برآمدگی سمیت50 مقدمات میں فرد جرم عائد

ملزموں میں فیصل موٹا ، عبید کے ٹو ، عامر سر پھٹا اور دیگر شامل ، تمام کا صحت جرم سے انکار

بدھ 9 مارچ 2016 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 26 کارکنا ن پر 50 مقدمات میں فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ سندھ رینجرز نے گزشتہ سال ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر مرکزی رہنما عامر خان ، فیصل موٹا، عبید کے ٹو، عبدالقادر، عامر سر پھٹا، نادر شاہ اور دیگرکو گرفتار کرکے 90 روز حراست میں رکھا تھا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے کراچی کے مختلف مقامات سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 26 کارکنان پر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں درج 50 مقدمات پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 17 مارچ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :