لاہور :ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری قتل‘رائے ونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 09:22

لاہور :ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری قتل‘رائے ونڈ میں پولیس مقابلے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔رائے ونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں،ڈاکووں نے دکاندار سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس سے آصف موقع پر دم توڑ گیا، اہل علاقہ کے مطابق علاقے میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی یہ آٹھویں واردات تھی۔

ادھر رائے ونڈ سڑک پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوﺅں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو سی آئی اے کاہنہ کے ایک اہلکار کے قتل سمیت ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطوب تھا۔

متعلقہ عنوان :