شکاگو میں سکریپ کے گودام میں آگ‘ایک شخص کا بچا لیا گیا ‘5افراد کی تلاش جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 08:46

شکاگو میں سکریپ کے گودام میں آگ‘ایک شخص کا بچا لیا گیا ‘5افراد کی تلاش ..

شکاگو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) امریکا کے شہر شکاگو میں سکریپ کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا اورفائر فائٹرز نے ایک شخص کو بچا لیاہے۔ شکاگو کے سب سے بڑے سکریپ گودام میں آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ مبینہ طور پر عمارت کی چھت پر پارکنگ کے لیے بنائے گئے ڈک میں گاڑیاں ٹکرانے کے باعث لگی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اوردھویں کے گہرے بادل فضا میں بلند ہوتے نظر آئے۔ تاہم فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور ایک شخص کو بچا لیا جبکہ حادثے کے وقت عمارت میں پھنسے 5افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :