کینیڈا کے وزیراعظم20سال بعدہمسایہ ملک امریکہ کا دورہ کریں گے‘وزیر اعظم، جسٹن ٹروڈو جمعرات کو واشنگٹن پہنچیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 08:19

کینیڈا کے وزیراعظم20سال بعدہمسایہ ملک امریکہ کا دورہ کریں گے‘وزیر ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) کینیڈا کے وزیر اعظم، جسٹن ٹروڈو جمعرات کے روز امریکہ کا دورہ کریں گے جوکہ پچھلے 20سالوں کسی کنیڈین سربراہ مملکت کا پہلا دورہ ہوگا۔نیشنل سکیورٹی کونسل سے تعلق رکھنے والے اہل کار، مارک فائنسٹائن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دو عشروں کے دوران یہ کینیڈا کے وزیر اعظم کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کے لیے وائٹ ہاوس کے اہل کاروں نے ایک کثیر جہتی ایجنڈا ترتیب دیا ہے، جو سکیورٹی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی پر مبنی ہے۔

فائنسٹائن نے بتایا کہ ایبولا کا بحران ہو یا داعش کا، روس کے خلاف تعزیرات کے نفاذ کا معاملہ ہو یا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس کانفرنس کے دوران اتفاقِ رائے کا حصول، کینیڈا نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ نومبر میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے سربراہ اجلاس سے قبل اوباما اور ٹروڈو کی ملاقات ہوئی منیلا میں بات چیت کے بعد اوباما نے اخباری نمائندوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنے پہلے ٹیلی فون رابطے میں جسٹن کو مبارکباد دی ۔

جسٹن ٹروڈو سابق وزیر اعظم پیری ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔ وہ ا س وقت اخبارات کی شہ سرخیوں کی زینت بنے جب فروری میں ا نھوں نے داعش کے شدت پسند گروپ کے خلاف امریکی قیادت والے اتحاد سے اپنے چھ لڑاکا طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا، جو ا ن کی انتخابی مہم کا ایک وعدہ تھا۔ برعکس اس کے 44 برس کے رہنما کا کہنا تھا کہ کینیڈا شمالی عراق میں خصوصی افواج کی تربیت سے وابستہ اہل کاروں کی تعداد میں تین گنا اضافہ کرے گا یعنی 69 سے تقریباً 200 کردے گاجب کہ خطے کے لیے انٹیلی جنس اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے۔

یادرہے کینیڈا کے سابق وزیر اعظم، ڑان شریٹن نے 1997ءمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کیا تھا، جب امریکی صدر بِل کلنٹن نے ا±ن کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :