شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین تاثیر کا تکلیف دہ صبر بالاخر ختم ہوا

muhammad ali محمد علی منگل 8 مارچ 2016 22:41

شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین تاثیر کا تکلیف دہ صبر بالاخر ختم ہوا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 08 مارچ۔2015ء ) شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین تاثیر کا تکلیف دہ صبر بالاخر ختم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے 5 برس بعد بازیاب کروا لیے گئے ہیں۔ شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد ان کی اہلیہ ماہین تاثیر کا صبر آزما اور تکلیف دہ انتظار بالاخر ختم ہوا ہے۔ 5 برس کے دوران ماہین اپنے شوہر کے حوالے سے شدید تکلیف اور دکھ کا شکار رہیں۔

ان 5 برسوں کے دوران ہر دن انہیں انتظار رہتا تھا کہ شاید ان کے شوہر آج واپس آ جائیں۔

(جاری ہے)

ماہین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہر ہفتے بتاتی رہیں کہ شہباز تاثیر کو اغوا ہوئے کتنے ہفتے گزر چکے اور وہ اس تمام معاملے میں خود کو کتنا بے بس محسوس کرتی ہیں۔ ماہین باقائدگی سے عوام سے ان کے شوہر کی خیر و عافیت کی دعا کیلئے درخواست کرتی رہتی تھیں۔ جبکہ شہباز تاثیر کی والدہ بھی اس تمام عرصے میں شدید تکلیف کا شکار رہیں۔ شہباز تاثیر کی والدہ کی جانب سے کئی مرتبہ بتایا گیا کہ اپنے بیٹے کا سوچ کر کئی مرتبہ ان کا سانس بند ہو جاتا تھا۔ اب 5 برس بعد شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد ماہین تاثیر اور ان کی والدہ کا صبر آزما اور تکلیف دہ انتظار بالاخر اختتام پذیر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :