GREE نے HVACR نمائش کراچی میں تخلیقاتی ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجیز پیش کردیں

منگل 8 مارچ 2016 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) GREE الیکٹرانکس کا شمارالیکٹرانکس اور ایئر کنڈیشننگ کی تیاری میں دنیا کی سرکردہ کمپنیوں میں کیا جاتا ہے ۔پاکستان کی مارکیٹ میں GREE کی اعلیٰ و معیاری مصنوعات کی ڈسٹری بیوشن کی ذمہ داری DWP گروپ بااحسن خوبی ادا کررہا ہے۔گزشتہ دنوں کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ہونے والی HVACR نمائش میں GREE نے بھرپو ر شرکت کی ،اس موقع پر GREE چائنا کے ڈائریکٹر سیلز رکی ین بھی بذات خود موجود تھے جبکہ انکے ہمراہ GREE کے ریجنل سیلز منیجر Cosmo Iam,،DWP کے چیف آپریٹنگ افسر رضوان بٹ اور DWP کے HVAC ڈویژن کے کنٹری منیجر ملک طارق بھی تھے۔

GREE کو صارفین کی پسند کے مطابق معیاری برقی مصنوعات کی مسلسل تیاری کا بھرپور تجربہ حاصل ہے اور پاکستان میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے ساتھ ایئر کنڈیشنر کی بڑھتی ہوئی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے GREE نے بہترین ایئر کنڈیشنر تیار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

GREE کی جانب سے متعارف کرائے گئے انورٹر ٹیکنالوجی سے مزین یہ ایئر کنڈیشنر بجلی کی بھرپور بچت کے ذریعے ایئر کنڈیشنر کی مجموعی لاگت کو انتہائی کم کرتے ہیں،ایک حالیہ ریسرچ کے مطابق اس وقت پاکستان میں مختلف قیمتوں پر مختلف برانڈز کے کنورٹر ایئر کنڈیشنر دستیاب ہیں،تاہم ان میں سب سے بہترین انورٹر ایئر کنڈیشنر GREE کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے جو کہ قیمت میں سب سے کم ہونے کے باوجود معیار میں سب سے اعلیٰ ہے۔

GREE انورٹر ایئر کنڈیشنر کی سب سے اہم خاصیت اس کا منفرد الیکٹرک ماڈیول ہے جوکہ مائیکرو پروسیسر کے ذریعے اس کے اندرونی درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے ۔GREE کا کہنا ہے کہ صارفین کو مارکیٹ میں دستیاب سستے ایئر کنڈیشنر سے دھوکا نہیں کھانا چاہیئے اور ایئر کنڈیشنر کی خریداری کے وقت محتاط رہ کر ہی اچھے اور معیاری ایئر کنڈیشنر کا انتخاب کرناچاہیئے۔

GREE ایئر کنڈیشنر میں نصب طاقتور موٹر بجلی کے استعمال کے حوالے سے نہایت ہی باکفایت ہے اور اس میں موجود کنونشنل انورٹر پی سی بی ٹیکنالوجی اضافی ٹھنڈک فراہم کرتی ہے،GREE کے آؤٹ ڈور یونٹس اپنے فین اور ایئر ونگ کے باعث دیگر ایئر کنڈیشنر کے مقابلے میں30فیصد زیادہ بڑے ہیں ۔GREE ایئر کنڈیشنر کے بڑے انورٹر مکمل 18000بی ٹی یو ایس فراہم کرکے بجلی کی60فیصد بچت کو یقینی بناتے ہیں۔یہ ایئر کنڈیشنر انتہائی میعاری میٹریل سے تیار کئے گئے ہیں اور دیکھنے میں انتہائی دیدہ زیب اور استعمال میں نہایت بہترین ہیں۔

متعلقہ عنوان :