مسلم لیگ ن ملکی سالمیت پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی ، ایم کیو ایم کے رہنما ؤں کے ایک دوسرے کے خلاف الزامات کی شواہد کی بنیاد پر مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، اس معاملہ پر کسی کے ساتھ کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جائیگا ،کراچی کے معاملے کو سیاست سے بالا طاق اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھنا چاہیے ،جو بھی کسی کام میں ملوث ہو اُسے کلین چٹ بھی نہیں دینی چاہیے

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 8 مارچ 2016 22:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ء ایک دوسرے پر جو الزامات لگا رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے انکی تحقیقات کر رہے ہونگے اورشواہد کی بنیاد پر ان الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی بھی چاہیے اور جو بھی ذمہ دار ہو اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جانی چاہیے کیونکہ یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے اورمسلم لیگ ن ملکی سالمیت پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی اور اس معاملہ پر کسی کے ساتھ کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جائیگا ۔

مسلم لیگ(ن) پارٹیوں کی اکھاڑ پچھاڑ پر یقین نہیں رکھتی اور یہ مسلم لیگ(ن) کا ہی کریڈٹ ہے کہ آج کراچی میں لوگ بلا خوف و خطر بیان دے رہے ہیں جبکہ ماضی میں تو لوگوں کے بیان بازی پر پابندی تھی۔

(جاری ہے)

کراچی کے معاملے کو سیاست سے بالا طاق اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھنا چاہیے اور جو بھی کسی کام میں ملوث ہو اُسے کلین چٹ بھی نہیں دینی چاہیے۔

وہ منگل کو حافظ آبا دکے گاؤں باورے نو میں مسلم لیگی رہنما کاشف رندھاوا کی جانب سے منعقد ہ ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔عابد شیر علی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مسلم لیگ(ن) نیب کو پنجاب میں کارواؤں سے روک رہی ہے۔نیب شواہد کی بنیاد پر کسی کیخلاف بھی کاروائی کر سکتا ہے لیکن محض الزامات کی بنیاد پر کسی کی پگڑی نہ اُچھالی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ 2017کے دوران بجلی کی مجموعی پیداوار17ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائے گی اور انشاء اﷲ2018میں اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 18اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو کم کرکے 6سے 8گھنٹوں تک محدود کر دیا۔ موسم گرما میں شہری علاقوں میں 6گھنٹے اور دیہات میں 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے اور ہماری کوشش ہو گی کہ اس دورانیہ کو بھی کم سے کم کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 12سال پرانی دہشت گردی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی تھی اور اب اﷲ کا شکر ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاک فوج سے مل کر دہشت گردی پر قابو پالیا ہے ، دہشت گردی کے کاتمہ کیلئے پاک کی خدمات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :