پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طورپر87بھارتی قیدیوں کو رہاکردیا، واہگہ باڈر پر بھارتی باڈر سیکورٹی فورسز کے حوالے

منگل 8 مارچ 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طورپر87بھارتی قیدیوں کو رہاکردیا،بھارتی قیدیوں کو واہگہ باڈر پر بھارتی باڈر سیکورٹی فورس کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے87بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا ہے،رہائی پانے والے بھارتی قیدیوں میں86ماہی گیر اورایک عام شہری شامل ہے،بھارتی قیدیوں کو واہگہ باڈر پر جی ایس ایف کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے طورپر رہا گیا گیا ہے،یقین ہے کہ انسانی ہمدردی کا یہ اقدام دونوں ملکوں میں مفاہمت بڑھائے گا۔امید ہے کہ پڑوسی ملک بھارت بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بھالی کے لئے ایسے ہی مثبت اقدامات کرے

متعلقہ عنوان :