پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز

منگل 8 مارچ 2016 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان کالج آف اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس، ام القرا یونیورسٹی مکہ مکرمہ سعودی عرب کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی انٹرنیشنل’’ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس 2016ء‘‘ کانفرس میں شرکت کرتے ہوئے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

تحقیقی مقالے کی سلیکشن اس لحاظ سے مشکل تھی کہ کانفرنس کے منتظمین کو دنیا بھر سے ماہر تعلیم اور پیشہ ور افراد کی جانب سے ایک ہزار سے زائد تحقیقی مقالے موصول ہوئے تھے جس میں ڈاکٹر مبشر منور خان کے مقالے کو چند منتخب مقالوں میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :