Live Updates

خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق دلوائیں گے ، تعلیم سے خواتین میں شعور پیدا ہوجاتا ہے ، اس سے ان کی اپنے حقوق کیلئے جد وجہد مزید مضبوط ہونگی ، خیبر پختونخوا میں تعلیم کو بنیادی اور ترجیحی بنیادوں پر عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صوبے میں 100 سکولز بنے گی تو اس میں 70 فیصد حصہ خواتین کا ہوگا

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا بینظیر وومن یونیورسٹی پشاور میں عالمی یوم خواتین کے موقع منعقدہ پروگرام سے خطاب

منگل 8 مارچ 2016 20:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق دلوائیں گے ، تعلیم سے خواتین میں شعور پیدا ہوجاتا ہے اور اس سے ان کی اپنے حقوق کیلئے جد وجہد مزید مضبوط ہونگی۔ خواتین کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرکے ہی معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تعلیم کو بنیادی اور ترجیحی بنیادوں پر عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صوبے میں 100 سکولز بنے گی تو اس میں 70 فیصد حصہ خواتین کا ہوگا۔

وہ منگل کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو باور کرائیں گے کہ اْن کو تعلیم دی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا میں خواتین کی تعلیم کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ اور ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے اسلیئے خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائیگا جسکی وجہ سے خواتین میں شعور پیدا ہوکر وہ اپنے حقوق کیلئے بھر پور جد وجہد کرے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں انقلاب سے خیبر پختونخوا میں خواتین مضبوط ہونگی۔تعلیمی ایمرجنسی میں اگرخیبر پختونخوا میں 100 سکولز بنیں گے تو 70 خواتین کے لیے ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت کو نئے سکولوں کی تعمیر پر مبارک باد دیتا ہوں۔ تعلیم سے خواتین با اختیار بنے گی اْن کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک کالج لڑکوں کے لیے تو 2 لڑکیوں کے لیے بنائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اسلامی اصولوں اور شریعت کے مطابق حقوق دلوائینگے ۔ہمیں اپنے خاندانی نظام کو بچانا ہو گا اور ساتھ میں خواتین کو بھی ترقی دینا ہو گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ملک بھر کی پولیس کے لیے رول ماڈل ہے جس میں دن بدن مزید بہتری کی جارہی ہے اورخیبر پختونخوا پولیس کی ملک بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔خیبر پختونخوا تھانہ کلچر کو تبدیل کر دیا ہے تعلیم، صحت اور پولیس کو سیاست سے صاف کر دیا ہے۔ملک میں انصاف کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے اور جامع حکمت عملی کے تحت بلدیاتی انتخابات کروا دیئے جس کی وجہ سے ملک بھر میں سب سے پہلے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر دیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات