بلاول بھٹو زرداری کی شہریار تاثیر کو فون پر شہباز تاثیر کی بازیابی کی مبارکباد، حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے بھی کاروائی کی جائے،سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 مارچ 2016 20:18

بلاول بھٹو زرداری کی شہریار تاثیر کو فون پر شہباز تاثیر کی بازیابی ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہریار تاثیر کو فون کر کے شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حیدر گیلانی بھی اغواء کاروں کی قید میں ہے مطالبہ کرتا ہوں کی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے بھی کاروائی کی جائے ۔انہوں نے شہباز تاثیر کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد گیلانی خاندان بھی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشخبری سنے گا۔