سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں

منگل 8 مارچ 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) سینٹ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو تحریک پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے پیش کی اس موقع پر ایوان کی معمول کی کاروائی کو معطل کرکے تحریک پیش کی گئی تحریک میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے آئین پاکستان کے تحت خواتین کو حاصل حقوق کا تحفظ کرنے پر زور دیا گیا اورخواتین کے زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپو ر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں قرارد اد میں ایوان بالا کی جانب سے خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا گیاقرارداد میں خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ خواتین سیاسی سماجی تعلیمی اور دیگر شعبوں میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :