موجودہ حکومت برآمدات بڑھانے اور بہتر بنانے کیلئے کو شاں ہے ٗاحسن اقبال

پاکستانی مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں جدت لانے سے ہی عالمی مارکیٹ میں جگہ بنائی جاسکتی ہے ٗ اجلاس سے خطاب

منگل 8 مارچ 2016 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت برآمدات بڑھانے اور بہتر بنانے کیلئے کو شاں ہے ٗ پاکستانی مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں جدت لانے سے ہی عالمی مارکیٹ میں جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ڈھائی سالوں میں ملکی معیشت اور سیکیورٹی کے حالات میں واضح بہتری آئی ہے ٗوژن 2025 کے تحت رواں سال پیداوار، معیار اور جد ت کا سال ہے اور اس کے تحت مقامی برآمدات میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستانی مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں جدت لانے سے ہی عالمی مارکیٹ میں جگہ بنائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کا پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کرنا خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :