سیالکوٹ کے 193 پی ایس ٹی اساتذہ کو ترقی مل گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 مارچ 2016 19:59

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 مارچ۔2015ء) ضلع بھر کے 193 پی ایس ٹی اساتذہ کو ای ایس ٹی ٹیچرپرموٹ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحاجی عارف علی نے گزشتہ روز 193 پی ایس ٹی اساتذہ کے بطور ای ایس ٹی پرموشن کے آرڈرز پر دستخط کر دئیے۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں،سید دستار علی نقوی،ناصر لطیف گجر، لیاقت علی کھوکھر، چوہدری بشیر احمد، محمد اصغر سلہری، احسان اﷲ باجوہ ، عمران حید ر شیرازی، سید دلد ار حسین کاظمی اور دیگر رہنماؤں نے پی ایس ٹی سے بطور ای ایس ٹی پرموٹ ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے ۔

انہوں نے کہا ڈی سی او سیالکوٹ اور ای ڈی او ایجوکیشن کی ذاتی دلچسپی سے ہی اساتذہ کی پرموشن کا کام مکمل ہو سکا جس کیلئے پنجاب ٹیچرز یونین اور ضلع بھر کے اساتذہ ان کے ممنون ہیں۔

متعلقہ عنوان :