جماعت اسلامی کاعالمی یوم خواتین 18مارچ تک منانے کا اعلان ، پورا عشرہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے منسوب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 مارچ 2016 19:59

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے 8مارچ سے عالمی یوم خواتین کو 18مارچ تک منانے اور پورے عشرے کو حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو جو حقوق دئیے ہیں وہ دنیا کے کسی اور مذہب میں نہیں اسلام سے قبل عورتوں کو زندہ درگور کیاجاتاتھا اور اسلام ہی نے عورت کو بحیثیت انسان شناخت دی ہے اسی وجہ سے مسلمان خواتین انتہائی خوش قسمت ہے ہمارے لئے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی پوری زندگی مشعل راہ ہے ان خیالات کااظہار ایم پی اے راشدہ ظفر، ضلعی کونسلر حمیرا بشیر، سابق ایم پی اے بلقیس مراد نے جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحفظ نسواں بل کے ذریعے کی گئی قانون سازی مغربی ممالک اور این جی اوز کا ایجنڈہ ہے اس قانون سازی کے ذریعے نسواں کو تحفظ نہیں بلکہ ان کی عصمت کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس قانون سازی کو اسلامی نظریاتی کونسل کو مسترد کرنے کی ڈر سے پیش بھی نہیں کیاگیا کیونکہ اس سے قبل اسی بل کو اسلامی نظریاتی کونسل مسترد کرچکی ہے لیکن پنجابی حکمرانوں مغربی لابی اور این جی اوز کو خوش کرنے کرانے کیلئے بل پاس کرایا ہے جوکہ اسلام اور آئین پاکستان سے بالکل متصادم ہے انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ایک دن نہیں بلکہ پورا عشرہ منائی گی اور پورے ملک بلخصوص خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع، تحصیلوں اور یونین کونسلز کی سطح پر دعوتی اجتماعات پریس کانفرنسز ، سیمینارز اور تعلیمی اداروں میں پروگرامات منعقد کرے گی انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کے حقوق اسلام نے اس وقت دئیے ہیں جب خواتین نے اس کا مطالبہ بھی نہیں کیاتھا اور قرآن وسنت کی روشنی میں خواتین کو کسی بھی معاشرے میں ایک متوازن کردار سونپا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بجا ہے کہ آج کے دور میں خواتین گوں ناگوں مسائل سے دوچار ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم قرآن وسنت کے متصادم قوانین کو پاس کرکے زندگی بسر کریں کیونکہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی پوری زندگی مسلمان خواتین کیلئے ایک ماڈل ہے۔

متعلقہ عنوان :