غریب ،بیوہ اور بچیوں سے 20 ہزار قرضے پر 3100 روپے سود کی وصولی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 مارچ 2016 19:38

کندیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ۔2016ء ) کندیاں نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کا نام استعمال کر کے غریب ،بیوہ اور بچیوں سے 20 ہزار قرضے پر 3100 روپے سود لیا جا رہاہے ۔علاوہ ازیں500 روپے فی ممبر انشورنس کی مد میں لیا جاتاہے اور جب خواتین انشورنس کلیم کرانے جائیں تو عملہ والے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔اور کلیم کی رقم بھی نہیں دی جاتی ۔

انتظامیہ خاموش تماشائی ۔تفصیلات کے مطابق کندیاں میں عرصہ درازسے نیشنل رور ل سپورٹ کے نام سے دفتر کروڑوں روپے غریب لوگوں سے سود کی مد میں بٹور چکا ہے ۔اور غریب عورتوں ،بیوہ ،اور بچیوں سے 20 ہزار قرضہ پر 3100 روپے سود وصول کر رہا ہے اور اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔کندیاں اوراس کے گردو نواح میں اس نام نہاد ادارے نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے کندیاں کے عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ غریب اور کمزور ان پڑھ خواتین کو سود کے شکنجے میں پھنسایا جارہاہے، 500 روپے فی ممبر انشورنس کی مد میں بٹورے جاتے ہیں متاثرین کی شکایات پر جب کندیاں دفترنیشنل رورل سپورٹ پروگرام سے رابطہ کیا گیا تو آفس عملہ نے کہا کہ ہم کچھ بھی نہیں بتا سکتے مبینہ طورپر معلوم ہوا کہ یہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کا نام استعمال کرتے ہوئے عرصہ دراز سے لوٹ مارکابازار گرم کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

متاثرین خواتین مصباح اور دیگر نے بتایا کہ انشورنس کلیم کی مد میں مبلغ500 روپے ہم سے لیے گئے ہیں لیکن میری ڈیلوری پر 15 ہزار روپے خرچ آئے اور میں کلیم کے لیے دفتر گئی تو ان کاعملہ کا رویہ اور باتیں نامناسب تھیں اور کلیم دینے سے بھی انکاری ہو گئے ۔متاثرین نے بتایا کہ اس نام نہاد ادارے نے یہ نیٹ ور ک ضلع میانوالی کے تمام علاقوں میں پھیلایا ہوا ہے ۔

متاثرین نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف ،آر پی او سرگودھا،ڈی پی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نام نہاد دفترجس کی شاخیں پورے ضلع میانوالی میں پھیلی ہوئی ہیں ان کو فوری طور پر بند کرائے جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اور ہماری سود کی مد میں لی جانیوالی رقم واپس دلا کر داد رسی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :